Live Updates

عمران خان نے وسیلہ کارڈ کا نام تبدیل کرکے انصاف صحت کارڈ رکھ دیا

چیلنج کرتا ہوں پورے پاکستان میں کوئی ایسی تحصیل دکھا دیں جہاں کینسراور کڈنی لیور کا مفت علاج ہو، ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جنوری 2022 16:36

عمران خان نے وسیلہ کارڈ کا نام تبدیل کرکے انصاف صحت کارڈ رکھ دیا
خیرپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
عمران خان نے وسیلہ کارڈ کا نام تبدیل کرکے انصاف صحت کارڈ رکھ دیا ہے، چیلنج کرتا ہوں پاکستان یا پنجاب کی کوئی ایسی تحصیل دکھا دیں جہاں کینسراور کڈنی لیور کا مفت علاج ہو،ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے۔

انہوں نے خیرپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے بون میرو ٹرانسپلانٹ  کے ادارے کا افتتاح کیا ہے، یہ ادارہ 100فیصد مفت علاج کرتا ہے،گمبٹ آج سے پاکستان کا میڈیکل سینٹر ہے،پیپلزپارٹی کے دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا،ہمارے تین اسپتالوں کا بجٹ خیبرپختونخوا کے صحت کارڈ سے زیادہ ہے، کسی صوبے میں ایسا کوئی اسپتال نہیں جہاں کینسر، کڈنی،لیور کاعلاج مفت ہوتا ہو،29 فیصد پنجاب کے مریضوں نے گمبٹ اسپتال میں ٹرانسپلانٹ کرایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے کہ عوام کی صحت اورعلاج کی سہولیات مفت پہنچانی ہیں، یہ ہماری سیاست، نظریہ اور ویژن ہے، حکومت کی طرف سے ایسے ادارے بننے چاہئیں کہ عام آدمی اپنا علاج مفت کروائے۔ اس ویژن کو مکمل کرنے کیلئے ہم بہت سرمایہ کاری کی، وفاقی حکومت میں تھے تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایک حصہ وسیلہ صحت کا تھا، اس میں ہم غریب لوگوں کو انشورنس دے رہے ہیں، میاں نواز شریف کی حکومت میں اس کارڈ کو پی ایم کارڈ اور اب عمران خان کی حکومت میں انصاف صحت کارڈ رکھ لیا گیا ہے، ہمیں کہتے ہیں پیپلزپارٹی انصاف کارڈ کو اپنا لیں، نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے، جس طریقے سے یہ پیپلزپارٹی کا وسیلہ صحت کارڈ چلا رہے ہیں، ہم غریب لوگوں کو دے رہے ہیں، کارڈ پر 6لاکھ تک سبسڈی ملتی ہے، یہ سبسڈی پرائیویٹ ہسپتال کو ملے گی، مجھے سبسڈی اتنی ہی ملے گی جتنی غریب ترین لوگوں کو مل رہی ہے۔

سندھ کے تین صحت کے پراجیکٹ کا بجٹ ہے وہ پورے پختونخواہ کے صحت کارڈ بجٹ کے برابر ہے، عمران خان نے حکومتی ہیلتھ بجٹ پر ڈاکہ مارا اوراب پیسا نجی ہسپتالوں کو دلوا رہے ہیں، ہم یہ کہتے ہیں اگر غریبوں کو کارڈ دیں اور باقی بجٹ ہسپتالوں کو دیں تو صحت کا نظام بہتر ہوسکتا ہے،کوئی وجہ نہیں لاہور، پشاور کے ہسپتال بھی ہمارے برابر بنیں۔ خیرپور کی تحصیل گمبٹ میں ہم کینسر کا مفت علاج کرواسکتے ہیں تو اس طرح سہولیات پورے پاکستان میں پہنچا سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات