فیصل آباد:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان نے تھانہ اینٹی نارکوٹیکس کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

جمعہ 28 جنوری 2022 16:54

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان نے تھانہ اینٹی نارکوٹیکس کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش شہباز کو 10سال قید 9ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید اڑھائی ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے جولائی 2020 کے دوران مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم شہباز کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے دو کلو چار سو گرام افیون برآمد کر کے چالان فاضل عدالت بھجوا دیا تھا۔