علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کے معاملے میں اہم پیشرفت

لاہور ایئرپورٹ پر مرکزی رن وے 6450ملین روپے کی لاگت سے اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا‘ذرائع

جمعہ 28 جنوری 2022 17:05

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر مرکزی رن وے 6450ملین روپے کی لاگت سے اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرالفا پرائمری رن وی18ایل آر /36 کی تعمیر نو اور اپ گریڈیشن آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر طیاروں کی رہنمائی کیلئے جدید لینڈنگ انسٹومنٹ سسٹم نصب کئے گئے ہیں، موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ میں جدید نظام کے ذریعے رہنمائی حاصل ہوسکے گی۔سی اے اے ذرائع کے مطابق فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وی18ایل آر/36 فلائٹ آپریشنز کیلئے بند ہے، فیز ٹو کے کاموں کیلئے رن وی20اپریل تک رن وے استعمال نہیں ہوسکے گا،رن وی18آر/36ایل کو ٹیکسی ان، ٹیکسی آٹ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ سال 2018 میں حکومت پاکستان نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر نو کے لیے چینی کمپنی سے 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا تھا، تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد یہ ایئرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔