وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بلوچستان، کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گا،بیان

جمعہ 28 جنوری 2022 17:08

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بلوچستان، کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشیدا حمد نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے دہشت گردوں کے حملیسے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ سکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اورانتہائی تکلیف دہ ہے۔وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گا۔