Live Updates

وزیر اعظم کاکیچ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

ہم پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں، عمران خان کا بیان

جمعہ 28 جنوری 2022 17:08

وزیر اعظم کاکیچ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہی ہمیں دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والی10جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے نجات دلانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات