نیر حسین بخاری کی بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت

شہدا وطن ہمارے قومی ہیروز ہیں ، دہشتگردانہ ذہنیت نرسریاں خاتمہ کیلئے نظر آنے والے اقدامات اشد لازم ہیں، بیان

جمعہ 28 جنوری 2022 17:08

نیر حسین بخاری کی بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہدا وطن ہمارے قومی ہیروز ہیں ، دہشتگردانہ ذہنیت نرسریاں خاتمہ کیلئے نظر آنے والے اقدامات اشد لازم ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشتگردانہ ذہنیت نرسریاں خاتمہ کیلئے نظر آنے والے اقدامات اشد لازم ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک و ملت دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔نیر بخاری نے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔نیر بخاری نے شہید جوانوں کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ۔