شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت

وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر، جام شہادت نوش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وزیر خارجہ

جمعہ 28 جنوری 2022 17:11

شاہ محمود قریشی کی بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کیچ بلوچستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کی جرات اور بہادری کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر، جام شہادت نوش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے،دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر خارجہ نے شہدائ کے لواحقین اور اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔