Live Updates

عمران خان سے وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات ،قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد ،مقدمات کے کے التوا ء کو ختم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی جلد مکمل کی جائے‘ وزیر اعظم

جمعہ 28 جنوری 2022 17:57

عمران خان سے وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات ،قانون سازی کے حوالے سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ویر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربھی موجود تھے۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون راجہ بشارت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اورعوام کو انصاف کی فراہمی اور مقدمات کے التوا ء کو ختم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کی بھی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹوز میں ناجائز قابضین سے زمین واگزار کروانے اور مثالی ریکوری کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں ،کوآپریٹوز بنک میں سات سال بعد نئے چیئرمین کی تقرری اور کسان دوست پالیسیاںبنانا احسن اقدام ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات