ایم کیو ایم مظاہرین پر تشدد، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ممبر نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

جمعہ 28 جنوری 2022 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ممبر نے وزیراعلی ہاؤس کے باہر ایم کیو ایم مظاہرین پر تشدد کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ممبر طارق منصور نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ واقعہ کی آزادانہ، شفاف، غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ آپ کے پاس چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی ہیومن رائٹس کا عہدہ بھی ہے۔ وزیراعلی ہاس کے باہر پرامن مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے۔خط کے مطابق بچوں، خواتین پر تشدد شرمناک واقعہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔