چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے درمیان ملاقات

فیض فیسٹیول مارچ کے پہلے ہفتے منعقد ہوگا،ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور تیاریاں جاری /بہار کی آمد پر عوام کے لئے الحمراء نت نئے پروگرام پیش کرئے گا،اپنی ثقافت کو بھرپور اجاگر کیا جائے گا: ذوالفقار علی زلفی

جمعہ 28 جنوری 2022 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں الحمراء آرٹس کونسل میں ہونے والے بین الاقومی پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوطرفہ ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنز منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمراء میں مارچ کا مہینہ فیسٹیول کی بہار لے کر آئے گا۔

فیض فیسٹیول مارچ کے پہلے ہفتے منعقد ہوگا،ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ بہار کی آمد پر عوام کے لئے الحمراء نت نئے پروگرام پیش کرئے گا،اپنی ثقافت کو بھرپور اجاگر کیا جائے گا،ایل ایل ایف اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال پر ایک بین الاقومی کانفرنس بھی مارچ کے مہینے میں شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان الحمراء کے مطابق الحمراء تھیٹر فیسٹیول کا نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا،فیسٹیول 31جنوری تا 6فروری منعقد ہوگا۔الحمراء کے 24ویں سات روزہ تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ جنون ،داستان حضرت انسان،ہور داہور،میڈا عشق وی تو،سانوری،لپڑ۔مریا ہویا کتا،دیوانہ بکار خیش ہشار بالترتیب عکس تھیٹر ،غیور تھیٹر ،سلامت پروڈکشن،کریٹر پروڈکشن،نورتن تھیٹر ،اجوکاء تھیٹر اور آزاد تھیٹر پیش کریں گے۔یہ تھیٹر فیسٹیول 31جنوری تا 6فروری تک جاری رہے گا۔کوویڈ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :