Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کی ملاقات

وزیر اعظم کی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اورعوام کو انصاف کی فراہمی اور مقدمات کے التوا ء کو ختم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کی ہدایت

جمعہ 28 جنوری 2022 23:23

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ویر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربھی موجود تھے۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون راجہ بشارت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اورعوام کو انصاف کی فراہمی اور مقدمات کے التوا ء کو ختم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کی بھی ہدایت کی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹوز میں ناجائز قابضین سے زمین واگزار کروانے اور مثالی ریکوری کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں ،کوآپریٹوز بنک میں سات سال بعد نئے چیئرمین کی تقرری اور کسان دوست پالیسیاںبنانا احسن اقدام ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات