Live Updates

وزیراعظم کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ، منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 28 جنوری 2022 23:23

وزیراعظم کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ، منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا جہاں وزیرِ اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

منصوبے کے پہلے فیز میں 24 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی. منصوبہ لاہور کے وسط میں بین الاقوامی معیار کے کاروباری مرکز و رہائش کی سہولیات فراہم کرے گا. اسکے علاوہ ماحولیاتی تحفظ، گرین روف، اربن پارکس اور برساتی پانی کو ذخیرہ کرکے استعمال میں لانے جیسے اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں.

آئندہ ماہ منصوبے کے تحت مزید 7 ترقیاتی سائٹس کی نیلامی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہی. سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی تکمیل سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ رینیو میں 1500 ارب روپے کا اضافہ ہوگا. اسکے علاوہ منصوبے میں بابِ پاکستان منصوبے کی تکمیل اور والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی بھی شامل ہے۔اس موقع پر وفاقی وزرائ فواد چوہدری، اسد عمر، شفقت محمود، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، مشیرِ کامرس عبدالزراق داؤد، وزیرِ مملکت فرخ حبیب، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، سی ای او سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ عمران امین، چئیرمین NAPHDA لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، متعلقہ اعلی افسران اور فیز ون کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات