Live Updates

موئنجودڑو ائیر پورٹ پر 2018سے فلائٹس بند ہیں ،علی محمد خان

موئیجوڈارو ائیر پورٹ سے پروازوں کو ائیر آپریٹرز کی درخواست پر جلد ہی شروع کر دیا جائے گا، وزیرمملکت وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہے،دو ہزار تئیس میں بھی وزیراعظم عمران خان ہی ہونگے،سینٹ میں اظہار خیال

جمعہ 28 جنوری 2022 23:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ موئنجودڑو ائیر پورٹ پر 2018سے فلائٹس بند ہیں ،موئیجوڈارو ائیر پورٹ سے پروازوں کو ائیر آپریٹرز کی درخواست پر جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔ سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ موئنجودڑو ائیر پورٹ پر کب سے فلائٹس شروع کی جائیں گی۔

بتایا جائے۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ دو ہزار 18 سے فلائیٹس بند ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور نے بتایاکہ کمرشل فلائیٹس کی وجہ سے ہے ،موئیجوڈارو ائیر پورٹ سے پروازوں کو ائیر آپریٹرز کی درخواست پر جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔ اجلاس کے دور ان چیئر مین سینٹ نے کہاکہ علی محمد آپ صورتحال سے آگاہ کریں۔ علی محمد خان نے کہاکہ صورتحال یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ہے،دو ہزار تئیس میں بھی وزیراعظم عمران خان ہی ہونگے،سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

(جاری ہے)

علی محمد نے کہاکہ سابقہ حکومتوں اورپانامہ والوں نے ملک کو اس نہج پہ پہنچایا ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے جو کیا اس نے ماڈل ٹاؤن کا واقعی یاد دلایا ،ایم کیو ایم کے ساتھ میں یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں ،یہ اب صرف زرداری کی پارٹی رہ گئی ہے ،صوبائی حکومت نے جو سلوک کیا قابل مذمت ہے ،یہ وہ ٹولہ ہے کس نے ملک کی معیشت کو مفلوج کر دیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات