چپن میں فروخت نوجوان کا حقیقی والدین کے ساتھ دوبارہ ملاپ سانحے پر ختم

لیو زوزوکو چین کے جنوبی صوبے ہینان کے شہر سانیا میں مقامی حکام نے ایک ساحل پر مردہ پایاگیا،چینی میڈیا

جمعہ 28 جنوری 2022 23:54

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) ایک چینی نوجوان نے پیدائشی والدین کی جانب سے بچپن میں فروخت کیے جانے اور حال ہی میں ان کے ساتھ دوبارہ ملنے کی کہانی وائرل ہونے کے بعد اپنی جان لے لی۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق 17 سالہ لیو زوزوکو چین کے جنوبی صوبے ہینان کے شہر سانیا میں مقامی حکام نے ایک ساحل پر مردہ پایا۔

(جاری ہے)

شمال مشرقی صوبے ہیبی کے شہر شیجیازوانگ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرینی استاد نے دسمبر کے اوائل میں ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں لیو نے اپنے پیدائشی والدین کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی تھی۔

ویڈیو میں لیو نے کہا کہ اس کے حقیقی والدین نے اسے 2005 میں اپنے گود لینے والے والدین کو بیچ دیا تھا۔اس کی کہانی تیزی سے وائرل ہوگئی اور دو ہفتے بعد اس نے پولیس اور ڈی این اے شواہد کی مدد سے اپنے پیدائشی والد ڈنگ شوانگ کوان کو ڈھونڈ نکالا۔اور اس کے بعد 26 دسمبر کو صوبہ شانزی کے شہر داٹونگ میں حکام نے لیو اور ڈنگ کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا۔ دو ہفتے بعد لیو نے الگ جگہ پر اپنی پیدائشی ماں، ژانگ،سے بھی ملاقات کی۔جوڑے میں علیحدگی ہو گئی تھی اور دونوں کے اپنے نئے خاندان تھے۔

متعلقہ عنوان :