تاجک اور کرغز فوجیوں میں جھڑپ، دو افراد مارے گئے

جمعہ 28 جنوری 2022 23:54

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) تاجکستان نے کہا ہے کہ کرغزستان سے متصل متنازعہ سرحدی علاقے میں گزشتہ روز ہونے والی ایک جھڑپ کی وجہ سے دو شہری ہلاک جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک نے تصدیق کی کہ اس جھڑپ کے بعد جمعے کی صبح فریقین سیز فائر پر متفق ہو گئے۔ گزشتہ برس بھی ان دونوں سابق سوویت ریاستوں کے مابین جھڑپیں ہوئی تھیں، جس کے باعث درجنوں افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :