ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملکی معیشت کو1.46بلین ڈالر کا نقصان

جمعہ 28 جنوری 2022 23:54

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) ملائیشیا میں آنے والے حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ملکی معیشت کو 1.46 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کے دن جاری کردہ ایک رپورٹ میں تباہ کاریوں کا احاطہ کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ان آفات کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرین کی امداد کے لیے 335 ملین ڈالر مختص کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :