افغانستان کا انسانی بحرانی المیہ خوفناک ہو گیا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

جمعہ 28 جنوری 2022 23:54

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) ورلڈ فوڈ پرگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیسلے نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کا المیہ خوفناک شکل اختیار کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اس عالمی ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ 40 ملین نفوس پر مشتمل اس وسطی ایشیائی ملک کی 23 ملین آبادی بھوک کا شکار ہو چکی ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ اس بحران کے حل کے لیے فوری اور طویل المدتی منصوبہ سازی کی اشد ضرورت ہے۔ طالبان کی عمل داری کے بعد افغانستان کی عالمی امداد رک جانے کی وجہ سے افغان عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :