روس پر پابندیوں کا پیکج تیار کیا جا رہا ہے، جرمن وزیر خارجہ

روسی حکومت نے یوکرائن پر کوئی نیا حملہ کیا تو ان پابندیوں کو لاگو کر دیا جائے گا،بیان

جمعہ 28 جنوری 2022 23:54

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) جرمن وزیر خارجہ انالینا بیربوک نے بتایا ہے کہ ان کی حکومت روس پر پابندیوں کا ایک پیکج تیار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس پیکج میں نارتھ لائن سٹریم ٹو گیس پائپ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور اگر روسی حکومت نے یوکرائن پر کوئی نیا حملہ کیا تو ان پابندیوں کو لاگو کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یوکرائن کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ کوشش ہونا چاہیے کہ یہ تنازعہ مذاکرات اور سفارت کاری سے حل کیا جائے۔