یورپی ممالک کو موصول ہونے والی پناہ کی درخواستوں میں پھر اضافہ

سب سے زیادہ 13 ہزار درخواستیں افغان باشندوں کی طرف سے جمع کرائی گئیں، شام کا دوسرانمبر ہے،رپورٹ

جمعہ 28 جنوری 2022 23:54

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) یورپی ممالک کو پناہ کے متلاشی افراد کی طرف سے موصول ہونے والی درخواستوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تازہ اعداد وشمارمیں بتایاگیاکہ گزشتہ برس نومبر میں یورپی یونین کے ممالک کو 71 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جو اکتوبر کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ بنتی ہیں۔ سب سے زیادہ 13 ہزار درخواستیں افغان باشندوں کی طرف سے جمع کرائی گئیں جبکہ شام کا نمبر دوسرا بنتا ہے، جہاں سے تعلق رکھنے والے 11,500 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں۔ 2016 میں مہاجرین کے بحران کے بعد پہلی مرتبہ اتنے زیادہ لوگوں نے پناہ کی درخوستیں جمع کرائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :