Live Updates

مہنگائی،بیروزگاری اور غربت نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیاہے،حسن مرتضی شاہ

موجودہ حکومت کو مزید وقت دیا تو شریک جرم ہوں گے،آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائیگی ،اپوزیشن منتشر ہے ،انتشار کو ختم کرنا ہو گا، سینئررہنماء پیپلز پارٹی

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی حسن مرتضی شاہ نے کہا کہ مہنگائی،بیروزگاری اور غربت نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے،موجودہ حکومت کو مزید وقت دیا تو شریک جرم ہوں گے۔آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی بنائے گی جبکہ اپوزیشن منتشر ہے جس کے انتشار کو ختم کرنا ہو گا۔

زرائع کے مطابق پیپلز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 30 جنوری کو سرگودھا کے آستانہ عالیہ سیال شریف آمد اور عوام اجتماع کے انتظامات کے لئے اپنے دورہ سرگودھا پر پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وجنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی حسن مرتضی شاہ نے بتایا کہ 30 جنوری کو بلاول بھٹو زرداری آستانہ عالیہ سیال شریف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے روحانی پیشوا صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کی دعوت پر سیال شریف آئیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

حسن مرتضی شاہ نے سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی اور ضلعی صدر محمد نعمان مہوٹہ کے ہمراہ سرگودھا پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نااہلی نالائقی اور بدانتظامی کی ایک تاریخی مثال ہے۔حکومت کے خاتمہ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا۔تمام اپوزیشن جماعتوں کو متفقہ جدوجہد کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جلسہ سیال شریف کے حوالہ سے سرگودھا انتظامیہ نے ملاقات میں ہمارے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کیاگیا۔ہمیں کوئی درگاہ کی اہمیت نہ بتائے یہ ہر مسلمان جانتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن پر زندگی تنگ کر رکھی ہے درجہ چہارم کی ملازمت کا میرٹ غربت ہونا چاہیے لیکن یہ سٹیں بھی پیسے لے کر فروخت کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سرکاری وسائل کے بہتر استعمال نہ ہونیپرخاموش نہیں رہے گی جو سرکاری ملازمین غیر قانونی کاموں میں حصہ دار بن رہے ہیں ان کا احتساب ہوگا کوئی کمشنر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنرودیگر افسران جوبھی ناجائز کاموں میں حصہ دارہونگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ درگاہ سیال شریف کے ورثا میں اختلافات ہیں۔صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کوسیال شریف آنے کی دعوت دی جسے چیئرمین نے قبول کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن منتشر ہے ہم چاہتے ہیں کہ انتشار کو ختم کریں اور ایک دوسرے کے قریب آئیں سولو فلائٹ نے ملک کو تباہ کر دیا۔آنے والے وقت میں اپوزیشن کیساتھ مل کر سیاسی جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جان لے پاکستان پیپلزپارٹی گلی محلے کی نہیں بلکہ ملک گیر عوامی جماعت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات