چین کا پاکستان سے 3 ارب 59کروڑ ڈالر کی درآمدات کا خیر مقدم

چین گزشتہ کئی سال سے پاکستان کا سب سے بڑاتجارتی شراکت دار ہے ‘ ترجمان وزارت خارجہ

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) چین نے کہاہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپناتجارتی اورمعاشی تعاون مزیدبڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میںا ضافے میں مدد دینے کے لئے تیارہے۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائولی جیان نے گزشتہ سال پاکستان سے چین کے لئے 3 ارب 59کروڑ ڈالرکی درآمدات کاخیرمقدم کیا۔ترجمان نے کہاکہ چین گزشتہ کئی سال سے پاکستان کا سب سے بڑاتجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان کی چین کے لئے برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :