راولپنڈی، تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتارکر کے 01کلوسے زائد چرس برآمدکرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوائیرپورٹ اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاور عباس کوگرفتار رکرکے ملزم سے 01کلو440گرام چرس برآمد کرلی ،ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے راولپنڈی پولیس بھر پور کریک ڈائون جاری رکھے ہوئے ہے ۔