راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،07ملزمان گرفتار

0گرام چرس ،01بوتل شراب اور03پسٹل برآمد، مقدمات درج

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 07ملزمان گرفتارکر کی670گرام چرس ،01بوتل شراب اور03پسٹل برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پیرودھائی پولیس نے محمد فیاض سے 350گرام چرس، سول لائنز پولیس نے حبیب سے 200گرام چرس، احمد علی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،محمد ساجد سے 01پستول 30بور، سٹی پولیس نے عمیر طارق سے 120گرام چرس، عثمان سے 01پستول 9MMمعہ ایمونیشن جبکہ ائیرپورٹ پولیس نے اویس سے 01بوتل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :