وزیر اعلیٰ محمود خان کی کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقہ کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پاک فوج کے دس جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاک فوج کے جوانوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

متعلقہ عنوان :