وزیر اعلیٰ محمود خان کا سینئر صحا حافظ ثناء اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور جرنلزم ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر حافظ ثناء اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صحافت کے شعبے میں مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم شعبہ صحافت کی ایک قد آور شخصیت اور استادوں کے استاد تھے اور صحافت کے شعبے میں آپ کی گرانقدر خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :