عوام کی بے لوث خدمت ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے، محمد یاسین آرائیں

پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، جو غریب اور متوسط طبقے کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، رہنما پیپلز پارٹی یوسی 13سکھر

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و یوسی 13کے سابق چیئرمین محمد یاسین آرائیں نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہے،پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، جو غریب اور متوسط طبقے کو درپیش مسائل کا ادراک اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پی پی کے نمائندگان و کارکنان پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت عوامی خدمت کے وڑن پر کار بند ہیں اور مقامی نمائندگان مقامی سطح پربھی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز یوسی 13کے مختلف وارڈمیں جاری نکاسی و فراہمی آب منصوبے کے حوالے سے جائزہ لینے کے بعد علاقہ مکینوں اور بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پی پی کے عوامی نمائندگان اقتداراور اقتدار کے بعد بھی اپنے شہید قائدین کے فکر و عوام خدمت کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر دن رات عوام کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، علاقہ مکینوں کو چاہئے کہ وہ اپنی یوسی کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے یوسی عملے کیساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ یوسی کو مثالی یوسیز کی فہرست میں شامل کیا جا سکا