خواتین کارکن پیپلز پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ثمینہ خالد گھرکی

جمعہ 28 جنوری 2022 19:52

لاہور۔28جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔28 جنوری2022ء) :پیپلز پارٹی وویمن ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ خواتین کارکن پیپلز پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،این اے 133میں شاندار کارکردگی دکھانے والی بہنوں کی شکر گزار ہوں ۔ وہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی کی خواتین ورکرز میں تقریب تقسیم تعریفی اسناد سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نرگس فیض ملک ، عقیلہ یوسف اعوان، ناصرہ شوکت ،مسز عرفان ، شائستہ جان ،صغیرہ اسلام ، ناہید ہما ،نرگس خان،پروین شیخ ،شاہدہ جبیں،شانزہ،شہناز کنول اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وویمن ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا کہ خواتین جیالیوں کی ڈور ٹو ڈور کمپین سے پارٹی ووٹ بنک میں اضافہ ہوا۔سیکرٹری اطلاعات عقیلہ یوسف نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ بہترین کمپین کرنے پر تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔