اسلام آباد:آئی جی محمد احسن یونس کا ویڈیو لنک کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد

ویڈیو لنک کے ذریعے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بروقت ازالے کے لئے احکامات جاری کئے

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) آئی جی محمد احسن یونس نے جمعہ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔اس دوران شہری سنٹرل پولیس آفس میں موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بروقت ازالے کے لئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے افسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی درخواستیں مارک کی جارہی ہیں ان کی پراگریس رپورٹ مقررہ وقت پر دی جائے۔

تمام افسران شہریوں کے مسائل کو ترجیح دیں۔آئندہ جو بھی افسر اس سلسلہ میں غفلت کرے گا وہ اس کا جوابدہ ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلا م آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کررہی ہے۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیا، منشیات کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔اسلام آباد پولیس کسی بھی شخص کی جائیداد پر قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

انھوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھیں، ان کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔کھلی کچہری میں آنیوالے شہری قابلِ عزت ہیں۔افسران شہریوں کو سنتے ہوئے انتہائی مثبت رویہ اپنائیں۔ شہریوں اور پولیس کے درمیان دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے لئے انہیں عزت دی جائے۔شہریوں نے آئی جی اسلام آباد کی طرف سے آن لائن شکایات سننے پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔۔

متعلقہ عنوان :