آئی سی سی نے زمبابوین کرکٹر برینڈن ٹیلر پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:44

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوین کرکٹر برینڈن ٹیلر پر پابندی عائد کردی ہے۔آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق زمبابوے کے برینڈن ٹیلرپر تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔آئی سی سی اعلامیے کے مطابق برینڈن ٹیلر نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈکٹ کے 4 قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کے بعد اٴْن پر ساڑھے 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ برینڈن ٹیلر نے گزشتہ دنوں اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا تھا اور بتایا کہ 2019ء میں انہیں بھارتی بکیز نے فکسنگ کے لیے مجبور کیا تھا۔زمبابویں کرکٹر نے کہا تھا کہ بھارتی بکیز نے بھارت بلا کر کوکین کا نشہ کرایا اور اس دوران میری ویڈیو بنائی اور مجھے بلیک میل کیا۔برینڈن ٹیلر نے کہاکہ ویڈیو ریلیز کرنے کی دھمکی دی گئی، اس لئے بکیز کی بات ماننا پڑی، بھارتی بکیز نے اسپاٹ فکسنگ کے عوض 15 ہزار ڈالرز دئیے تھے۔