بلاول بھٹو زرداری کی سید جاوید شاہ جیلانی کی رہائش گاہ آمد ،بھائی کی وفات پر تعزیت کی

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:48

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتہ کوجیلانی محلے میں رکن قومی اسمبلی سید جاوید شاہ جیلانی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے جاوید شاہ جیلانی سے ان کے بھائی سابق وفاقی وزیر پرویز شاہ جیلانی کے انتقال پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے پرویز شاہ جیلانی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی