بہت جلد فٹ ہو کر کرکٹ میں دوبارہ واپسی ہو گی ،فاسٹ باؤلر محمد عرفان

پاکستان سپر لیگ ہمارا برانڈ ہے اور اسے ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے ،پریس کانفرنس

جمعہ 28 جنوری 2022 21:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) قد آور ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ بہت جلد فٹ ہو کر کرکٹ میں دوبارہ واپسی ہو گی ملتان سلطانز کی سپورٹ اور لاہور قلندر کے با?لنگ اٹیک کو مضبوط قرار دیا پاکستان سپر لیگ ہمارا برانڈ ہے اور اسے ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے پاکستان پیس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زین بلوچ ہیڈ آف سٹریجیٹی سگنیفاء، فیضان علی خان پروجیکٹ آفیسر پاکستان پیس کیپٹنز، ڈاکٹر فرحان صدر بی زی یو سپورٹس،ڈاکٹر میمونہ ڈائریکٹر سپورٹس ویمن یونیورسٹی ملتان، محمد آصف ایجوکیشن یونیورسٹی بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے پاکستان پیس کپتان پروجیکٹ سے نہ صرف پرامن معاشرے کی تشکیل ہوگی بلکہ انتہا پسندی نفرت انگیزی تشدد اور فرقہ پرستی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی , ملک میں امن قائم کرنے کے لئے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا کرکٹ لیگ کے ذریعے کھیل کی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا جس سے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے علاوہ آگے بڑھنے دوسروں کا احترام کرنے منشیات و دیگر جرائم کی خلاف اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے پاکستان پیس کپتان جیسے پروجیکٹ نوجوانوں کے لئے مشل راہ ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد عرفان نے پی ایس ایل میں اپنی عدم شرکت کی فٹنس پرابلم بتائی۔ ملتان سلطانز کی سپورٹ اور لاہور قلندر کے بائولنگ اٹیک کو مضبوط قرار دیا۔