ٴْکراچی، رینجرز(سندھ) اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا سانگھڑ میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن

ً ملزم نواب بروہی گرفتار ، قبضے سے 506 کلو گرام حشیش،ایک ریپیٹر اور 8 عدد کارتوس برآمد

جمعہ 28 جنوری 2022 21:20

%کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان رینجرز(سندھ) اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اندرون سندھ ضلع سانگھڑ تحصیل شہدادپور کے گوٹھ سبحان رند میں منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم نواب بروہی کو گرفتار کرکے قبضے سے 506 کلو گرام حشیش۔

ایک ریپیٹر اور 8 عدد کارتوس برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریبا چار کروڑ روپے ہے۔گرفتار ملزم کو بمعہ منشیات اور اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طورپر قریبی قریبی رینجرز چیک پوسٹ۔رینجرز ہیلپ لائن نمبر 1101 یا رینجرز واٹس ایپ نمبر 0347 90011119 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں آپ کا نام صیغہ راز رکھا جائے گا۔