کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کا انٹیلی جنس اطلاعات پر کورنگی میں کارروائی، 14 کلو آئس برآمد

جمعہ 28 جنوری 2022 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 14 کلو کے قریب آئس برآمد کرلی، برآمد کی گئی آئس بذریعہ کوریئر آسٹریلیا بجھوائی جانی تھی۔

(جاری ہے)

این ایف حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 14 کلو کے قریب آئس برآمد کرلی، حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات کو بڑی مہارت سے لیڈیز کپڑوں میں چھپایا گیا تھا، منشیات کوریئر کے ذریعے آسٹریلیا بجھوائی جانی تھی، تاہم اے این ایف نے متعلقہ افراد کی تفصیلات حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :