بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا ، اپنی ضد منوانے کیلئے بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی ‘ ریچل خان

شوبز کی دنیا میں ہوں مگر آج بھی اپنے لئے ایک حد مقرر کر رکھی ہے جس کو کبھی عبور نہیں کرتی ‘ انٹر ویو

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:05

بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا ، اپنی ضد منوانے کیلئے بھوک ہڑتال بھی کرنا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا ، میرے گھر میں سے کوئی بھی شوبز کے شعبے میں نہیں تھا مگر میں نے شوبز میں آنے کے لئے بڑی جدوجہد کی اور اپنی ضد منوانے کے لئے مجھے بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ شوبز کی دنیا میں ہوں مگر آج بھی گھر والوں نے میرے لیے ایک حد مقرر کر رکھی ہے جس کو کبھی عبور نہیں کرتی ۔ ریچل خان نے کہا کہ مہدی حسن میرے پسندیدہ گلوکار ہیں ، اکثر تنہائی کے وقت ان کی غزلیں سنتی ہوں ،استاد نصرت فتح علی خاں کی قوالی ’’ تم ایک گورکھ دھندہ ہو ‘‘ بھی بہت پسند ہے اور اس کو سمجھنے کی کوشش بھی کر تی ہوں۔

متعلقہ عنوان :