انفرادی طور پر اپنے اپنے کردار کا جائزہ لیا جائے تو سب لوگ ہی حسد کی بیماری کا سبب ہیں‘ مہک نور

فن میں مقابلے بازی کا رجحان ضرور ہونا چاہیے لیکن رقابت نہیں ہونی چاہیے ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:05

انفرادی طور پر اپنے اپنے کردار کا جائزہ لیا جائے تو سب لوگ ہی حسد کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء)اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ شوبزمیں دوسرے شعبوں کی نسبت حسد کی بیماری زیادہ پھیلی ہوئی ہے لیکن اگر انفرادی طور پر اپنے اپنے کردار کا جائزہ لیا جائے تو سب لوگ ہی اس بیماری کا سبب ہیں ،خوبصورت اخلاق کے ذریعے دشمنوں کو بھی اپنا گرویدہ کیا جا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کوئی بھی اداکارہ جو اچھی پرفارمنس دیتی ہے وہی پروڈیوسر اور ہدایتکار کی بھی پہلی ترجیح ہوتی ہے اس لئے ہم کیوں ایک دوسرے کی مخالفت میں اندھے ہو جاتے ہیں ۔

ہمیں منفی کی بجائے مثبت رجحانات کو فروغ دینا چاہیے اور ایسے رویے کسی بھی شعبے کے عروج کا سبب بنتا ہے ۔مہک نور نے کہا کہ فن میں مقابلے بازی کا رجحان ضرور ہونا چاہیے لیکن رقابت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے دلوںمیں بے وجہ دشمنی پیدا ہوتی ہیں ۔ہمیں خوش اخلاقی سے رہنا چاہیے اور اس پر کوئی خرچ نہیں آتا ،خوش اخلاقی سے دشمنوںکوبھی اپنا گرویدہ بنایا جا سکتا ہے۔