امریکہ ، پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی

حادثے کے وقت پل پرایک بس اور6گاڑیاں موجود تھیں، غیر ملکی میڈیا

ہفتہ 29 جنوری 2022 12:20

امریکہ ، پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) امریکہ میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہرپٹس برگ میں پل ٹوٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت پل پرایک بس اور6گاڑیاں موجود تھیں۔پل ٹوٹنے سے کچھ گھنٹے قبل امریکی صدرجوبائیڈن نے علاقے کا دورہ کیا تھا اورمقامی انتظامیہ سے انفرااسٹرکچر اورپلوں کی مرمت پربات کی تھی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق پل ٹوٹنے کے بعد پل کے نیچے سے گزرنے والی گیس کی لائن بھی لیک ہوگئی جس سے پورے علاقے میں گیس پھیل گئی۔متاثرہ علاقے میں لوگوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا ہے اورلوگوں کواحتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کے مطابق امریکا میں 45000 پل خستہ حالت میں ہیں جن پرکسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ مخدوش پلوں میں سے 3000 ریاست پینسلوانیا میں واقع ہیں۔امریکی صدرجوبائیڈن نے گزشتہ سال نومبرمیں سڑکوں اورپلوں کی مرمت کے لئے 110 بلین ڈالرفراہم کرنے کے بل پردستخط کئے تھے۔