بی جے پی اترپردیش انتخابات میں مذہب اور ذات پات کی سیاست کر رہی ہے، مایا وتی

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:48

بی جے پی اترپردیش انتخابات میں مذہب اور ذات پات کی سیاست کر رہی ہے، ..
لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایا وتی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی(ایس پی) آپس میں ملکر مذہب اور ذات کی سیاست کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مایا وتی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بی جے پی اور ایس پی ملکر اتر پردیش انتخابات کو مذہب اور ذات کارنگ دینا چاہتی ہیں۔

انہوںنے ریاست کے ووٹروں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اسمبلی انتخابات میں جس طرح مذہب کی سیاست حاوی ہے اور میڈیا بھی جس کی بھر پور تشہیر کر رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ سب بی جے پی اور ایس پی کی اندرونی ملی بھگت کے تحت ہو رہا ہے اور وہ انتخابات کو ہندو مسلم اور ذات پات کی نفرت کارنگ دینا چاہتی ہیں اور لوگوںکو اس سازش سے ہوشیار رہنا چاہیے۔