فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا،سی ای او ہیلتھ

ہفتہ 29 جنوری 2022 15:53

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا،سی ای ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جنوری 2022ء) فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے جس سے پازیٹو شرح12فیصدپر آگئی اورگزشتہ 24گھنٹوں میں مزید122نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران1009افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے887افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور122 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے۔

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد1057 اور ایکٹو کیسز کی تعداد810 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایاک اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا 33، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 8اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 6مریض داخل اور763مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔