پارکنگ کمپنی کی جانب سے دو سال سے قومی خزانے میں رقم جمع نہ کرانے کیخلاف قرارداد جمع

ہفتہ 29 جنوری 2022 16:14

پارکنگ کمپنی کی جانب سے دو سال سے قومی خزانے میں رقم جمع نہ کرانے کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے دو سال سے قومی خزانے میں رقم جمع نہ کرانے کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںقراردادجمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے 2سال سے قومی خزانہ میں ایک روپیہ بھی جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے،لاہور پارکنگ کمپنی 35کروڑ روپے کی نادہندہ نکلی ہے،لاہور پارکنگ کمپنی نے شہر بھر میں اپنے پاکنگ اسٹینڈ قائم کیے ہیںجہاں سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے اکٹھے کیے جاتے ہیں اس کے باوجود بھی پارکنگ کمپنی کا خزانہ میں ایک روپیہ بھی جمع نہ کرنا باعث تشویش ہے۔

مطالبہ ہے کہ چیئرمین نیب لاہور پارکنگ کمپنی کے سکینڈل کا نوٹس لیں اورمتعلقہ وزیر سمیت کمپنی کے ڈائریکٹر اور دیگر افسران کے خلاف انکوائری کرائی جائے۔