فیصل آباد، ڈکیتی کے دوران خاتون سے بدسلوکی کا کیس، دو ملزمان کی شناخت ہوگئی

ہفتہ 29 جنوری 2022 16:15

فیصل آباد، ڈکیتی کے دوران خاتون سے بدسلوکی کا کیس، دو ملزمان کی شناخت ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ بد سلوکی کے کیس میں خاتون کے شوہر نے شناخت پریڈ کے دوران 2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کوئی دبا نہیں اور اس کی اہلیہ سے جنسی زیادتی نہیں، صرف ڈکیتی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے زیادتی کا الزام لگایا تھا اور بعد میں بیان بدل لیا تھاپی او کی جانب سے متاثرہ خاندان کی مالی امداد کا بھی اعتراف کیا گیا تھا جب کہ واردات میں ملوث مزید 4 ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے کر مزید تفتیش ہوگی، کار سوار فیملی کو جس ڈیرے پر رکھا گیا اس کے مالک کو بھی شامل تفتیش کیا جائیگا۔