چودھری عرفان سعید ،جعفر طیار پنجاب بار کونسل کے بلا مقابلہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اوروائس چیئرمین منتخب ہوگئے

ہفتہ 29 جنوری 2022 16:39

چودھری عرفان سعید ،جعفر طیار پنجاب بار کونسل کے بلا مقابلہ چیئرمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) چودھری عرفان سعید ایڈووکیٹ اور جعفر طیار ایڈووکیٹ بالترتیب پنجاب بار کونسل کے بلا مقابلہ نئے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اوروائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔ نامزد وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کا تعلق عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بارکونسل کے ارکان نے جنرل ہائوس اجلاس میں دونوں عہدیداروں کے انتخاب کی حتمی منظوری دی ۔ دونوں کے منتخب ہونے کااعلان ہوتے ہی ان کے حامیوں اور وکلارہنمائوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی ۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اورمٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔پنجاب بار کونسل کے جنرل ہائو س کے اجلاس میں صوبہ بھر کے 75 ارکان نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :