Live Updates

'' احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کے تحت روزانہ 350 لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائیگا،قاسم خان سوری

احساس پروگرام موجودہ حکومت کی طرف سے ملک کے غریب لوگوں کیلئے ایک احساس کی کرن ہے ،تمام مستحق لوگ مستفید ہونگے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

ہفتہ 29 جنوری 2022 16:39

'' احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کے تحت روزانہ 350 لوگوں کو کھانا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ'' احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کے تحت روزانہ 350 لوگوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا،احساس پروگرام موجودہ حکومت کی طرف سے ملک کے غریب لوگوں کے لئے ایک احساس کی کرن ہے جس سے ہمارے معاشرے کے تمام مستحق لوگ مستفید ہوں گے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام صرف لوگوں کو کھانا کھلانے کے لئے نہیں بلکہ اس کے تحت غریب نوجوانوں کو قرض، غریب و مستحق لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت اور یتیم و مساکین کی بحالی اور بے گھر لوگوں کے لئے آسان اقساط پر گھر کی فراہمی بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ ’’احساس کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر غربت کی لکیر سے نیچے رہ جانے والے علاقوں میں شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ جیسی تنظیمیں اس پروگرام کو آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے دیہی علاقوں میں جہاں غریب مزدور بستے ہیں اور مسافروں کی آمدورفت زیادہ ہے ان علاقوں میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے توسط سے 350 غرباء و مساکین میں روزانہ کی بنیاد پر کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کے نمائندے اور محکمہ زکواة کے آفیسران بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات