مولانا فضل الرحمان کی نیشنل پریس کلب انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی کامیابی پرمبارکباد

صحافی ہر سال انتخابات کے ذریعے جمہوریت کو فروغ دیتے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)کا تہنیتی پیغام

ہفتہ 29 جنوری 2022 19:23

مولانا فضل الرحمان کی  نیشنل پریس کلب انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی کامیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2022ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نیشنل پریس کلب انتخابات میں جرنلسٹ پینل کی کامیابی پر انھیں مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا نومنتخب صدر انور رضاء ، سیکرٹری خلیل راجہ، فائنانس سیکرٹری نئیر علی کو االیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں ۔ مولانا نے پریس کلب کے دیگر تمام نومنتخب عہدیدارکو بھی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا صحافی ہر سال انتخابات کے ذریعے جمہوریت کو فروغ دیتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہر دور میں صحافیوں کیلئے آواز بلند کی ہے۔ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں صحافیوں کے حقوق کی آواز بھی بلند ہوگی۔