چوالیس برس بعد آسٹریلین اوپن میں مقامی خاتون کھلاڑی فاتح

DW ڈی ڈبلیو ہفتہ 29 جنوری 2022 18:40

چوالیس برس بعد آسٹریلین اوپن میں مقامی خاتون کھلاڑی فاتح

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جنوری 2022ء) ایشلی بارٹی وی آسٹریلوی خاتون کھلاری ہیں جنہوں نے ہفتہ انتیس جنوری کو اپنے ملک کے شہر میلبورن میں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔ اس خاتون کھلاڑی نے چوالیس برسوں بعد اس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت کر اپنی عوام کو مسرت کی لہر میں لپیٹ دیا ہے۔ سن 1978 میں کسی آسٹریلین مرد یا خاتون کھلاڑی نے آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلین اوپن سن 2022 کا فائنل

مقبول کھیل ٹینس کے چار گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں سے سے پہلا آسٹریلین اوپن ہے جو ہر سال جنوری میں آسٹریلوی شہر میلبورن میں کھیلا جاتا ہے۔ اس کے بعد فرنچ اوپن، پھر ویمبلڈن اور آخر میں یُو ایس اوپن کا انعقاد ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پچیس سالہ ایشلی بارٹی نے اپنے کیریر میں تیسرا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

اس سے پہلے وہ سن 2019 میں فرنچ اوپن اور سن 2021 میں لندن شہر میں ویمبلڈن جیت چکی ہیں۔ انتیس دسمبر کو انہوں نے فائنل میچ میں امریکی کھلاڑی ڈانیئلا کولنز کو دو سیٹ میں ہرایا۔

بارٹی نے پہلا سیٹ بہت آسانی سے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں امریکی خاتون کھلاڑی نے انہیں ضرور پریشان کیا لیکن انجام کار وہ زوردار مقابلے کے بعد دوسرا سیٹ بھی جیت گئیں۔

اس سیٹ کو جیت کر وہ چیمپیئن شپ جیتنے میں بھی کامیاب رہیں۔

عالمی نمبر ایک جوکووچ کا ویزا پھر منسوخ

ایشلی بارٹی چیمپیئن

آسٹریلین اوپن سن 2022 کا فائنل جیتنے کے بعد مقامی کھلاڑی ایشلی بارٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خواب تھا جو پورا ہو گیا اور مجھے اس کو جیتنے پر بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔

انہوں نے ٹرافی وصول کرنے کے بعد مزید کہا کہ ایک آسٹریلوی ہونے کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو جیتنا ایک بہت بڑی بات تھی۔

انہوں نے تماشائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی داد اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے وہ چیمپیئن شپ جیت پائی ہیں۔

بارٹی نے یہ بھی کہا کہ راڈ لیور ایرینا کے کورٹ میں موجود شائقین نے انہیں حوصلہ دیا کہ وہ شاندار امریکی ٹینس کھلاڑی ڈانیئلا کا مقابلہ کر سکی اور انہیں ہرانے میں بھی کامیاب رہیں۔

چینی ٹینس کھلاڑی کی خود پر جنسی حملے کی تردید

چوالیس برس بعد آسٹریلوی چیمپیئن

سن 1978 میں آسٹریلیا کے کرسٹن او نیل نے آسٹریلین اوپن کی مردوں کی چیمپیئن شپ جیتی تھی۔

وہ بھی اس فائنل میچ کو دیکھنے کورٹ میں موجود تھے۔ انہوں نے اپنے ملک کی خاتون کھلاڑی کی کامیابی کو شاندار قرار دیا۔ او نیل نے کہا کہ وہ بارٹی کے کھیلنے کے انداز کو بہت وقعت دیتے ہیں اور ان کے بہت بڑے مداح ہیں۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ ایشلی بارٹی حقیقت میں اس ٹرافی کو جیتنے کی حقدار تھیں کیونکہ انہوں نے بہت جاندار کھیل پیش کیا۔

مردوں کا فائنل میچ

آسٹریلین اوپن میں مردوں کا فائنل میچ تیس جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں اسپین کے رافائل ندال کو روسی کھلاڑی دانیل میدویدیف کے چیلنج کا سامنا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں میدویدیف کی دوسری اور ندال کو چھٹی پوزیشن حاصل ہے۔

ع ح/ ع ت (اے ایف پی روئٹرز)