سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق میاں خیل ثناء اللہ میاں خیل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

فیصل کریم کنڈی کے خلاف میئر کا الیکشن لڑنے والے امیدوار خضر خان کے بھائی تحصیل چیئرمین فرحت اللہ بمعہ گروپ نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اتوار 30 جنوری 2022 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ میں متحرک ،ڈیرہ اسماعیل خان کی قد آور سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کے کامیاب دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کا نتیجہ ہے کہ دو تین دہائیوں سے ڈیرہ اسماعیل خان کی پارلیمانی سیاست میں موثر اور موجود رہنے والا سیاسی دھڑا پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا سابق ممبر قومی اسمبلی عمر فاروق میاں خیل ثناء اللہ میاں خیل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے امیدوار مئیر ڈی آئی خان فیصل کریم کنڈی کے خلاف میئر کا الیکشن لڑنے والے امیدوار خضر خان کے بھائی تحصیل چیئرمین فرحت اللہ بمعہ گروپ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے میاں خیل خاندان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے مستقبل کی قومی صوبائی نشستوں اورمئیر ڈیرہ اسماعیل خان کے آمدہ انتخابات پر گہرے اثرات مرتب ہونگے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری کے کامیاب دورہ ڈیرہ اسمعیل خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مئیر فیصل کریم کنڈی کی پوزیشن مظبوط ہوئی ہے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اس موقع پر صوبہ خیبر ہختونخواہ کے صدر نجم الدین خان مخدوم الطاف حسین نو منتخب تحصیل میئر انور سیف اللہ خان ڈویڑنل صدر امان الحق بھی موجود تھے