Live Updates

سپریم کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 31 جنوری 2022 13:09

سپریم کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ  کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 31 جنوری 2022ء ) سپریم کورٹ سے پنجاب حکومت کو بڑا ریلیف مل گیا۔سپریم کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا۔ سپریم کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ۔راوی اربن پراجیکٹ کالعدم قرار دینے کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔۔سپریم کورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل منظور کر لی۔

سپریم کورٹ نے حکومتی اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ جائزہ لیں گے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل بنتی ہے یا نہیں۔ انٹرا کورٹ اپیل بنتی ہوئی تو کیس لاہور ہائیکورٹ میں بھیج دیں گے۔ہائیکورٹ نے آرڈیننس کے اجرا کو تقویض کردہ اختیار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے امریکی آئین کا حوالہ دیا۔

امریکی اور پاکستانی حالات اور آئین مختلف ہیں۔وکیل روڈا نے سماعت کے دوران کہا کہ ہائیکورٹ میں درخواست گزار ہاؤسنگ سوسائٹیز تھیں۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائیٹز کا تو ٹکراؤ واضح ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جن زمینوں کی مالکان کو ادائیگی ہوچکی ان پر کام جاری رکھا جا سکتا ہے،جن زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نہیں ہوئی وہاں کام نہیں ہو سکتا، خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں روڈا پراجیکٹ فیصلے کے خلاف اپیل متفرق درخواست دائر کی گئی۔پنجاب حکومت کو درخواست میں فریق بنایا گیا،کیس کے تفصیلی میں پراجیکٹ کالعدم کرنے کے خلاف اضافی جواز کے ساتھ متفق درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مفاد عامہ کی درخواست میں ریور راوی پراجیکٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا۔

،تمام قواعد و ضوابط پورے کرکے منصوبہ شروع کیا گیا۔استدعا ہے کہ سپریم کورٹ روڈا سے متعلق لاہور کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ گذشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے کہاتھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیاتاہم حکومت فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی'قو م کو بتانا چاہتا ہوں کہ آبادی کے بڑھنے کی وجہ سے ہمیں نئے شہر بسانا پڑیں گے کیونکہ نئے شہر بسانے سے بڑے شہروں پر پڑنے والا دباؤ کم ہو گا کیونکہ موجودہ مشینری ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کی استطاعت نہیں رکھتی 'یہ منصوبہ پھیلتے ہوئے لاہور کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ ملک کے تمام شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہو رہے جن کے حل کے لئے نئے شہر بسانا ہوں گی'چاہتا ہوں کہ میڈیا عوام میں اس منصوبہ بارے آگاہی پیدا کری'منصوبہ سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہو گی جس سے صاف پانی میسر آئے گی'کراچی کے لیے بنڈل آئی لینڈ بنانے جا رہے ہیں جو کہ ایک نیا شہر ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ کے باعث لاہور ایک نیا شہر بننے جا رہا ہی'اسلام آباد کے بعد پلاننگ کے تحت پہلی بار لاہور دوسرا بڑا شہر ہو گا' اس منصوبہ کے تحت ہی دریائے راوی کا بچائو ممکن ہی'راوی ریور فرنٹ منصوبہ ایک سنگ میل ثابت ہو گا'پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پہلی حکومت ہے، جس نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا ذمہ اٹھایا ہی''منصوبہ کے تحت 2 کروڑ پودے لگائے جائیں گی'راوی اربن ڈویلپمنٹ 20 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے جس سے غیر ملکی فنڈنگ اور سرمایہ کاری پاکستان آئے گی'منصوبہ سے نہ صرف ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک میں 30 سے 40 نئی صنعتیں بھی لگیں گی'اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں آچکی ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات