کیٹ میڈلٹن برطانوی رگبی فٹ بال یونین کی سرپرست مقرر

جمعرات 3 فروری 2022 14:56

کیٹ میڈلٹن برطانوی رگبی فٹ بال یونین کی سرپرست مقرر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن برطانوی رگبی فٹ بال یونین کی سرپرست مقرر ہوگئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل یہ عہدہ شہزادہ ہیری کے پاس تھا جو کہ انہیں شاہی ذمہ داری کے طور پر تفویض کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

شہزادہ ہیری کی جانب سے شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد یہ عہدہ خالی تھا اور اب شاہی محل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیٹ مڈلٹن رگبی فٹ بال یونین کی سرپرست مقرر کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ڈچس آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن برطانوی رگبی فٹ بال یونین سنبھالنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں۔رپورٹ کے مطابق نئی ذمہ داری ملنے کے چند گھنٹوں بعد ہی برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ رگبی اسٹیڈیم پہنچ گئیں جہاں انہوں نے برطانوی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور کھیل سے اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :