Live Updates

پاکستان کی بقاء اور سلامتی کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے،امیرالعظیم

مقدمہ کشمیر کا اصل وکیل عمران خان نہیں ، قاضی حسین احمد مرحوم اور جماعت اسلامی ہے کشمیر کی بات کرنے والا وزیر اعظم بے غیرتی کی چادر اوڑھ کر بے حسی کی کرسی پر بیٹھا ہے 7، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی

ہفتہ 5 فروری 2022 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2022ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کشمیر کی آزادی سے وابستہ ہے۔ کشمیر کی بات کرنے والا وزیر اعظم بے غیرتی کی چادر اوڑھ کر بے حسی کی کرسی پر بیٹھا ہے۔ پاکستان کے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے کشمیریوں کے ساتھ کبھی ا نصاف نہیں کیا۔

مقدمہ کشمیر کا اصل وکیل عمران خان اور سابقہ حکمران نہیں بلکہ قاضی حسین احمد مرحوم اور جماعت اسلامی ہے۔ کشمیری مجاہدین پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیری مجاہدین کے مدد کرنا ہمارا فرض بھی ہے اور قرض بھی ہے۔ان شاء اللہ آزادی کشمیر کا سورج طلوع ہوگا بھارت اپنی شکست سے دوچار ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام مال روڈ پر ہونے والے اعظم الشان آزادی کشمیر مارچ میں مردوخواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

آزادی کشمیر مارچ میں احسن بھون صدر پاکستان سپریم کورٹ بار، حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر انجینئر مشتاق محمود، نوجوان لیڈر اورمارشل آرٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر فرحان ایوب ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی انجینئر اخلاق، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، ملک شاہد اسلم، حاجی ریاض الحسن، وقار ندیم وڑائچ، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالحفیظ اعوان، احمد سلمان بلوچ، انجینئر حماد رشید، مرزا عبدالرشید، چیئرمین ریلوے پریم یونین نائب ضیاء الدین انصاری، سابق صدر ہائی کورٹ لاہوربار چوہدری ذوالفقار ایڈوکیٹ، سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک، صدر جے آئی یوتھ لاہور عبداللہ ایڈوکیٹ، کسان بورڈ لاہو رڈویژن اور وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید مہنالا،، سابق ایم پی اے سید احسان اللہ وقاص، و کلاء رہنما نصر اللہ اولکھ ایڈوکیٹ ، این ایل ایف وسطی پنجا ب کے صدر امین مہناس، این ایل ایف لاہور کے صدر ملک عدنان، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، شعیب یعقوب مرزا، خالد احمد بٹ، ڈاکٹر محمود خان، سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، صدر شعبہ رابطہ خواتین جماعت اسلامی وسیم اسلم قریشی،سمینہ سعید ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ پاکستان، ربیعہ طارق ناظمہ وسطی پنجاب، ڈاکٹر زبیدہ جبیں ناظمہ لاہور، سمیحہ راحیل قاضی ، عافیہ سرور، نازیہ توحید سمیت ہزاروں کی تعداد مردو خواتین اور بچوں کی تعداد نے شرکت کی اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی اور پلے کارڈ اور جھنڈے لہرا کر کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے شرکاء مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل لاہور کے مردو خواتین جدوجہد آزادی کشمیر میں کشمیروں کے شانہ بشانہ ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد اور قربانیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کو آزادی دلانے کی بجائے عوام کاخوان چوسا ہے۔80لاکھ کشمیری پاکستان سے محبت کی پاداش میں بھارت کی 8لاکھ فوج کے مظالم برداشت کررہے ہیں۔

کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر آج تک عمل نہیں ہوا۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر فوجی محاصرے کو پونے تین سال ہوچکے ہیں، مگر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ گذشتہ ماہ جنوری میں 22کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ ہندوستان نے 74برسوں میں مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے۔ایک طرف اقوام متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو چکا ہے تو دوسری جانب انسانی حقوق کے علمبردار ممالک بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

آزادی کشمیر مارچ میں شریک قائدین نے شرکاء مارچ سے خطاب کرتیہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جب تک بھارت کا ظلم و ستم جاری رہے گا، مقبوضہ کشمیر کے عوام قربانیاں دیتے رہیں گے اورپاکستان کے 22کروڑ عوام اپنے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ 80 لاکھ سے زائد آبادی کو انسانی حقوق اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

کشمیر کی 80 لاکھ سے زائد آبادی کو انسانی حقوق اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے جو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ کشمیر یوں کے حق خودارادیت کے حصول اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔قائدین نے مزید کہا کہ کشمیر باتوں سے آزاد نہیں ہو گا بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔اس موقع پر احسن بھون صدر پاکستان سپریم کورٹ بار، حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر انجینئر مشتاق محمود، نوجوان لیڈر اورمارشل آرٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر فرحان ایوب نے کہاکہ ہم قاضی حسین احمد (مرحوم) کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج کے دن کو منانے کا آغاز کیا۔

جماعت اسلامی کی پوری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کشمیریوں کی توانا آواز بن پاکستان اور پوری دنیا میں گونج رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات