کراچی پریس کلب کی تاریخ پر دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی

دستاویزی فلم ٹی این پروڈکیشن کے سی ای او اورنوجوان صحافی سعد بن طفیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیار کی دستاویزی فلم میں پریس کلب کے مختلف ادوار،جمہوریت ،سیاسی ،صحافی اور سماجی امور میں کردار کو دیکھایا گیا

ہفتہ 5 فروری 2022 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) کراچی پریس کلب کی تاریخ پر دستاویزی فلم ریلیز کردی گئی ۔یہ دستاویزی فلم ٹی این پروڈکیشن کے سی ای او اورنوجوان صحافی سعد بن طفیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیار کی ہے۔اس دستاویزی فلم میں پریس کلب کے مختلف ادوار،جمہوریت ،سیاسی ،صحافی اور سماجی امور میں کردار کو دیکھایا گیا ہے۔اس دستاویزی فلم میں سینئر صحافیوں کے انٹرویوز کیے گئے ہیں۔

جسمیں انہوں نے کلب کی تاریخ۔خدمات اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا یے۔دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی تھے ۔تقریب میں سیکریٹری کلب رضوان بھٹی۔طاہر نجمی۔ ڈاکٹر توصیف احمد ۔مقصود یوسفی ۔

(جاری ہے)

طفیل احمد۔مجاہد بریلوی۔اے ایچ خانزادہ ۔عامرلطیف۔امتیاز فاران خان۔

نصیر احمد ۔خلیل ناصر ۔نصر اللہ چوہدری ۔شازیہ حسن ۔خورشید عباسی ۔جاوید چوہدری اور دیگر سینئر صحافی موجود تھے۔تقریب میں دستاویزی فلم بڑی اسکرین پر دکھائی گئی۔جس کو شرکا نیحد پسند کیا۔تقریب سے خطاب میں سینئر صحافیوں نے نوجوان صحافی سعد بن طفیل کی کاوشوں کو سراہا۔اس دستاویزی فلم کے بارے اظہار خیال کیا ۔کچھ مفید مشورے دیے۔انہوں نے کہا کہ آج ڈییجیٹل میڈیا کا دور ہے۔

صحافیوں کو چاہیے کہ وہ موجودہ دور کے مطابق اپنے شعبوں میں جدید ٹریننگ حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اس وقت مشکل دور سے گزرہا یے۔ایسے حالات میں سعد بن طفیل جیسے نوجوانوں کا اس شعبے میں آنا اچھا شگون ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر فاصل جمیلی نے سعد بن طفیل کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پریس کلب ڈیجیٹل میڈیا کی ٹریننگ کے لیے مذید اقدام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعد کے والد طفیل احمد سینئر صحافی ہیں۔انہوں نے صحت کے شعبے میں بہت کام کیا ہے۔پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے اعلان کیا کہ کلب رواں سال صحافتی ایوارڈ کی تقریب منعقد کرے گا۔ٹی این پروڈکشن کے سی ای او سعد بن طفیل نے کہا کہ یہ میری پہلی کوشش ہے۔آئندہ بھی اپنے والد اور سینئر صحافیوں کی رہنمائی میں بہترین عنوان پر دستاویزی فلمیں بنوائوں گا۔تقریب کے آخر میں کراچی پریس کلب کے صدر فاصل جمیلی سیکریٹری رضوان بھٹی نے سعد بن طفیل اور ان کی ٹیم کو دستاویزی فلم بنانے پر شیلڈز دیں۔