Live Updates

مہنگائی سرکار غریبوں کو جینے دے،جاوید یوسف

لانگ مارچ میں شریک ہوکر نیازی سرکار کا خاتمہ کریں گے، ملک فضل حسین

اتوار 6 فروری 2022 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2022ء) انٹر نیشنل پیس آرگنائیزیشن ( عالمی ادارہ امن ) کے زیر اہتمام ملک میں ہوشربا مہنگائی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے انٹر نیشنل پیس آرگنائیزیشن کے صدر جاوید یوسف، سابق کونسلرملک فضل حسین، ملک اعجاز، ولیم صادق، چوہدری اسلم، ایوب صابر سندھو، دائود سالک ،نسیم کوثر، انور بھٹی، پطرس مسیح ، لارنس عنایت سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انٹر نیشنل پیس آرگنائیزیشن کے صدر جاوید یوسف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہر آنے والے دن ہوشربا مہنگائی سے غریب عوام کے لیے مشکلات میں بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، آٹا، چینی ، دالیں ، پیٹرول اور گیس سمیت ضرورت کی ہر اشیا عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں، عمران خان غریبوں پر رحم کریں اور جینے کا موقع دے، انھوں نے کہا کہ انٹر نیشنل پیس آرگنائیزشن کے اراکین 27 فروری کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کال پر لبیک کہتے ہوئے ملانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے، اس موقع پرسابق کونسلرملک فضل حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ امن کے اراکین مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کا ہراول دستہ بنیں گے اور نیازی سرکار کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، ملک فضل حسین نے مزید کہا کہ ہوشرربا مہنگائی کو قابو نہ کرنے والی سرکار حکومت چلانے کی اہل نہیں ، مناسب ہوگا کہ مہنگائی سرکار از خود حکومت چھوڑدے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات